ملت کی تعمیر کا کام احیاء سیاست کا کام نہیں ہے، ملت کی تعمیر کا کام اصلا احیاء شعور کا کام ہے۔ مردہ شعورکوزندہ شعور بنانا، جمود کو بیداری میں تبد یل کرنا، بد لے ہوئے حالات کو پرامن جدوجہد کے ذریعے اپنے موافق بنانا، ملت کے تقاضے اور حالات کے تقاضے کے درمیان ہم آ ہنگی تلاش کرنا ، یہی ملت کی تعمیر کے نکات ہیں ۔ انھیں نکات پر کام کرنا ملت کی تعمیر کا کام انجام دینا ہے۔ زیرِ نظر کتاب میں انھیں پہلوؤں سے تعمیر ملت کے موضوع کا مطالعہ کیا گیا ہے ۔