تاریخ، انسانی تجربات کا مجموعہ ہے، نا کام تجربہ بھی اور کا میاب تجربہ بھی ۔ تاریخ ، انسانی نسل کے ماضی کا ریکارڈ ہے۔ تاریخ کا مطالعہ آ دمی کو اس قابل بناتا ہے کہ پچھلی غلطیوں کو نہ دہراۓ اور زیادہ درست انداز میں اپنی زندگی کی تعمیر کر سکے۔ زیر نظر کتاب میں تاریخ کے اسی پہلو کو مختلف تاریخی واقعات کی روشنی میں بیان کیا گیا ہے۔