ملك كي تعمير دراصل قوم كي تعمير كا دوسرا نام هے، اور قوم كي تعمير كے لئے ضروري هے كه افراد كو تيار كيا جائے۔ افراد كي تعمير سے قوم بنتي هے، اور قوم كے بننے سے ترقي يافته ملك وجود ميں آتاهے۔ كسي ملك كي تعمير كا كام جلسوں اور تقريروں كے ذريعے نهيں هوسكتا۔ ملك كي تعمير كے لئے هميشه ضرورت هوتي هے كه منصوبه بند انداز ميں اس كے لئے سنجيده كوشش كي جائے۔ زير نظر كتاب ميں تعمير كے اسي فطري اصول كو بيان كيا گيا هے۔