روزے کا مہینہ مؤمن کے لیے تیاری کا مہینہ ہے اپنی سوچ کے معیار کو بلند کرنا، اپنی عبادت میں تقوی کی اسپرٹ بڑھانا، اپنی روحانیت میں اضافہ کر کے زیادہ سے زیادہ اللہ کی قربت حاصل کرنا، بھوک اور سیری کا تجر بہ کر کے اپنے اندرشکر کا احساس جگانا، مادی مشغولیت کو کم کر کے آخرت کی طرف زیادہ سے زیادہ متوجہ ہونا، خارجی سفر کو روک کر داخلی سفر کی طرف رواں ہونا، ایک مہینہ کے تربیتی کورس سے گزر کر پورے ایک سال کے لیے شکر وتقوی کی غذا حاصل کر لینا، وغیرہ۔ یہی روزے کا مقصد ہے اور یہی روزے کی مقبولیت کا اصل معیار بھی۔ زیر نظر کتاب اسی حقیقت کی یاددہانی ہے۔