حقیقت یہ ہے کہ سفر بے حد اہم چیز ہے۔ اگر وہ صحیح ذہن کے ساتھ کیا جا ئے تو سفر عین عبادت بن جا تا ہے۔ اسي لیے قرآن میں اہل ایمان کی ایک صفت السائحون بتا ئی گئی ہے(9:112)۔ یعنی سفر کرنے والے۔ سفر میرے مزاج کے بالکل خلاف ہے۔ مگر حالات کے تحت مجھے بار بار سفر کرنا پڑا۔ ملک کے اندر بھی اور ملک کے باہر بھی ۔ میرے ہو ائی سفروں کی تعداد تقریباً 300ہو چکی ہے۔ اس کے باوجود مشن کا تقاضا دو بارہ نئے سفر کے لیے مجبور کر دیتا ہے۔ سفر عام طور پر دو قسم کے ہوتے ہیں، تفریح یا تجارت ۔ مگر سفر کی تیسری زیادہ اہم قسم عبرت کا سفر ہے ۔ یعنی آدمی عبرت پذیری کے ذہن کے تحت سفر کرے تا کہ ہر سفر اس کے ليے سبق کا ذریعہ بن جا ئے۔ راقم الحروف کے سفرنامے بھی اسی تیسری قسم سے تعلق رکھتے ہیں۔ زیر نظر مجموعہ میرے ان سفرناموں کو شامل کیا گیا ہے، جو راقم الحروف نے بیرون ملک کیا تھا۔

Category/Sub category

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom