اعداد وشمار کے مطابق ، ہر دن ساری دنیا میں ایک لاکھ سے زیادہ آدمی مرجاتے ہیں ۔ ہر مرنے والا اپنے پیچھے ایک خاموش پیغام چھوڑ جا تا ہے، وہ اپنے بعد جینے والوں کو یہ خاموش پیغام دیتا ہے۔ اے جینے والو، موت کی تیاری کرو۔ اے دنیا کی تعمیر کرنے والو، آخرت کی تعمیر کی کوشش کرو۔ اے بے خبری میں جینے والو، اپنے آپ کو باخبر جینے والابناؤ۔ اے دنیامیں اپنی حیثیت تلاش کرنے والو، آخرت کی جنت کے لیے اپنے آپ کو مستحق بناؤ۔ یہی زندگی کی اصل حقیقت ہے۔ جولوگ اس سے باخبر ہوں، وہی علم والے ہیں اور جولوگ اس سے باخبر نہ ہوں، ان کاعلم سے کوئی تعلق نہیں۔