قرآن ميں ارشاد هوا هے— اور هم نے ان ميں امام بنائے جو همارے حكم سے لوگوں كي رهنمائي كرتے تھے جب كه انھوں نے صبر كيا (السجده: 24)۔ اس سے معلوم هوا كه امامت اور قيادت كي سب سے ضروري شرط صبر هے۔ صبر آدمي كے اندر يه صفت پيدا كرتا هے كه وه هر قسم كي ترغيبات سے اوپر اٹھ كر سوچے۔ وه آدمي كو اس قابل بناتا هے كه وه احساس ذمه داري كے تحت بولے، اور جو كچھ كرے سنجيده فيصله كے تحت كرے۔ زيرِ نظر كتاب اهلِ اسلام كو اسي حقيقت كي ياد دهاني كراتي هے۔