میرا معمول ڈائری لکھنے کا ہے۔ پہلے میں کبھی کبھی متفرق طور پر یاد داشتیں لکھ لیتا تھا۔ یکم جنوری 1983سے یہ میرا مستقل معمول بن گیا ہے۔ خلیج کا بحران (1990) شروع ہوا تو قدرتی طور پر میری ڈائری میں اس سے متعلق تا ثرات درج ہو نے لگے۔ یہی مجموعہ اب کتاب کی صورت میں شائع کیا جارہا ہے۔’’خلیج ڈائری‘‘ معروف معنوں میں خلیج کی جنگ کا کوئی روزنامچہ نہیں، وہ صرف سبق آموز تاثرات کا مجموعہ ہے اور مستقبل کے تعمیر کا نقشہ بھی۔ اس میں متفرق طور پر جنگ کے بعض پہلوؤں کو لے کر اس سے سبق اخذ کیا گیا ہے۔