اسلام ایک ابدی سچائی ہے، جس طرح فطرت کا قانون ایک ابدی سچائی کی حیثیت رکھتا ہے۔ اسلام، انسان کے لیے خدا کا ہدایت نامہ ہے- اسلام کا خطاب ہرزمانے کے انسانوں کے لیے ہے۔ اسلام آج کے زمانے کے انسان کے لیے بھی اتنا ہی متعلق ہے، جتنا کہ وہ ابتدائی زمانے کے انسان کے لیے متعلق تھا۔ اسلام کا مطالعہ ہرانسان کی ایک شخصی ضرورت ہے۔زیر نظر کتاب قاری کو اسی حقیقت سے باخبر کرتی ہے ۔