زندگی میں ہمیشہ مسائل بھی ہوتے ہیں اور اسی کے ساتھ مواقع اور امکانات بھی۔ یہ رہنمائی نہیں ہے کہ مسائل کو ڈھونڈ کر نکالا جائے اور ان کو بتا کر لوگوں کو مایوسی اور پست حوصلگی میں مبتلا کیا جائے۔ سچی رہنمائی یہ ہے کہ مواقع کی نشاندہی کی جائے تا کہ لوگوں کے اندر عمل کا حوصلہ پیدا ہو۔ پیش نظر کتاب میں یہی دوسرا انداز اختیار کیا گیا ہے۔ اس میں ٹھوس حقائق کی روشنی میں یہ بتایا گیا ہے کہ اگر ہوشمندی سے کام لیا جائے تو اس ملک میں مسلمانوں کے لیے ترقی کے وہ تمام امکانات پوری طرح موجود ہیں جو کسی بھی دوسرے مقام پر ہیں یا ہو سکتے ہیں ۔ زیرِ نظر کتاب میں اسی حقیقت کی طرف رہنمائی کی گئی ہے۔