مسائل ساده طور پر صرف مسائل نهيں هيں، بلكه وه چيلنج كي حيثيت ركھتے هيں۔ جو چيز اپني نوعيت كےاعتبار سے چيلنج هو، اس كے خلاف شكايت كرنا يا اُس سے ٹكراؤ كرناهميشه غير مفيد هوتا هے۔ چيلنج كے مقابلے ميں كرنے كا اصل كام يه هے كه بے لاگ انداز ميں اس كا مطالعه كيا جائے اور حقائق كي روشني ميں اپنے عمل كي تعميري منصوبه بندي كي جائے — زندگي كے مسائل كو حل كرنے كا يهي واحد نتيجه خيز طريقه هے۔