اسلام آدمی کے فطری تقاضے کا جواب ہے۔ اسلام میں زندگی کا متوازی قانون ہے۔ اسلام میں وہ صیح ترین رہنمائی ہے جس کو اختیار کر کے انسانیت کا قافلہ اپنی منزل کی طرف کامیاب سفر کر سکے۔ اسلام کی تعلیمات ان تضادات سے پاک ہیں جو دوسرے نظاموں میں پائی جاتی ہیں۔ اسلام وہ شاہراہ فراہم کرتا ہے جس میں دنیا کی بھی فلاح ہے اور آخرت کی بھی فلاح۔ زیرنظر کتاب اسی موضوع کی وضاحت ہے۔