اِس مجموعے ميں راقم الحروف كے وه ملكي سفر نامے شامل كيے گئے هيں جو خاص طورپر غير مسلموں كے جلسوں اور كانفرنسوں ميں شركت كے بعد لكھے گئے- اِس قسم كے ملكي اسفار كي تعداد بهت زياده هے، تاهم اس كا ايك حصه اِس مجموعے ميں شامل كيا جارها هے۔ يه سفرنامے ساده طور پر سفرنامے نهيں هيں، بلكه وه وسيع تر هندستان كا مطالعه هيں- ان ميں دوسرے فرقوں اور مذهبوں كے بارے ميں ضروري معلومات جمع كرنے كي كوشش كي گئي هے۔ يه گويا سفر نامے كي صورت ميں ملك كي تاريخ كا ايك مطالعه هے۔