ازدواجی زندگی کی کامیابی کا تمام تر انحصار اس پر ہے کہ لڑکا اورلڑ کی دونوں زندگی کی حقیقتوں سے آشنا ہوں اور حقائق کی بنیاد پر، نہ کہ جذبات کی بنیاد پر، باہمی زندگی کی تعمیر کر یں۔ ایسی حالت میں والدین کے لیے زیادہ ضروری ہے کہ وہ اپنی اولاد کو شادی سے پہلے اس کے لیے تیار کریں کہ وہ شادی کے بعد تحمل اور دانش مندی کے ساتھ باہمی معاملات طے کریں اور ایک دوسرے کا تعاون کرتے ہوۓ زندگی کی جد و جہد کر یں۔ اگرلڑ کے اورلڑ کی دونوں میں اس قسم کا شعور حیات موجود ہو تو یقینی طور پر وہ کامیاب ازوداجی زندگی گزاریں گے، خواہ شادی کے وقت بظاہر ان کی معاشی حالت زیادہ بہتر نہ ہو۔