ماڈرن تهذيب نے اِس بات کوممکن بنا دیا ہے کہ دنیا میں سياسي ایمپائر کی جگہ پرامن غير سياسي ایمپائر بنایا جاسکے۔ دور جدید کا غير سياسي ایمپائر اُس قوم کے لئے مقدر ہے، جس کے پاس انسان کے لیے کوئی نظریہ حیات يا آئڈیالوجی ہو۔ اسلام بلاشبه اس قسم کی ایک ابدی آئڈیالوجی ہے۔ وہ قرآن پر مبنی ہے، جو کہ واحد محفوظ الہامی کتاب ہے۔ امت مسلمہ كو یہ موقع حاصل ہے کہ وہ اسلام کی مبنی بر قرآن آئڈیالوجی کو لے کر اٹھیں، اور اکیسویں صدی میں غير سياسي بنياد پر اپنا ایک پرامن دعوه ايمپائر قائم كريں۔