اسماءِ حسنىٰ سے مراد صفات حسنىٰ هيں، يعني خدا كي عظيم صفات۔ اسماءِ حسنىٰ، صفاتِ خداوندي كارباني ماڈل هيں۔ وه انسان كي نسبت سے، خدائے برتر كا ايك تعارف هيں۔ اسمِ اعظم، اسماءِ حسنىٰ سے الگ كوئي چيز نهيں۔ اسماءِ حسنىٰ ميں سے كوئي اسم اُس وقت اسمِ اعظم بن جاتاهے جب كه ذكر ودعا كرنے والا انسان اس كو ايك غير معمولي رباني كيفيت كے تحت استعمال كرے۔ گويا پكارنے والے كا جذبه اعظم، اسماءِ حسنىٰ ميں سے كسي اسم كو ’’اسمِ اعظم‘‘ بنا ديتاهے۔ اسماءِ حسنىٰ اور اسمِ اعظم، دراصل ذكر ودعا كے ليے ايك پوائنٹ آف ريفرنس كي حيثيت ركھتے هيں۔ زیر نظر کتابچہ میں اسم اعظم کے اسی پہلو کی تشریح کی گئی ہے۔